صاحبزادہ فرحان آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر

آئی سی سی کی نئی ٹی20 رینکنگ میں صاحبزادہ فرحان دوسرے نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ ابرار احمد نے باؤلرز میں اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھی۔

ایشان کشن بدستور پہلے

بھارت کے ایشان کشن 910 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ تلک ورما چھٹے اور ڈیوالڈ بریوس دسویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ابرار احمد کی پوزیشن برقرار

ٹی20 باؤلرز کی رینکنگ میں ابرار احمد دوسرے نمبر پر برقرار رہے، محمد نواز نے دسویں پوزیشن برقرار رکھی جبکہ سلمان معراج پندرھویں نمبر پر پہنچ گئے۔